مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں نماز کے بعد امام بارگاہ سے باہر نکلتے ہوئے نمازیوں پر وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سیکٹر آئی ایٹ کی امام بارگاہ باب العلم کے نزدیک دو مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کی ،اور فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو مسلح دہشت گرد گھات لگائے بیٹھے تھے ،مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک شخص موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ دوسرا اسپتال پہنچ شہید ہوگیا۔ فائرنگ سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 نومبر 2017 - 20:29
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں نماز کے بعد امام بارگاہ سے باہر نکلتے ہوئے نمازیوں پر وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔