اجراء کی تاریخ: 29 نومبر 2017 - 12:14

یمن کے جنوبی شہرعدن میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے جنوبی شہرعدن میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔دھماکہ یمنی وزارت خزانہ کے دفاتر کے قریب ہوا، جس کی وجہ سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔