پاکستان کے شہر فیصل آباد انسداد دہشت گردی پولیس " سی ٹی ڈی " سے مقابلے کے دوران خونخوار وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد انسداد دہشت گردی پولیس " سی ٹی ڈی " سے مقابلے کے دوران خونخوار وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم  طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات فیصل آباد میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پر سرگودھا روڈ پر ناکہ بندی کی جس کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر موٹر سائیکل پر سوار 7 سے 8 دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ باقی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا اور فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق خونخوار وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جو فیصل آباد میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں، پستول، 3 کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔