عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے مصر کے العریش علاقہ میں ایک مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مصری حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے مصر کے العریش علاقہ میں ایک مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مصری حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے العریش میں مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کو بزدلانہ قراردیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں ، مصری عوام اور حکومت کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی عوام اور حکومت نے عراق سے داعش کا خاتمہ کردیا ہے اور عراقی حکومت دہشت گردی کے خلاف مصری حکومت کا ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ کل مصر کے شہر العریش میں نماز جمعہ کے دوران  ایک مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 235 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔