مصر کے صحرائے سینا میں واقع مسجد پر نماز جمعہ کے دوران خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 235 افراد جاں بحق اور 109 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صحرائے سینا میں واقع مسجد پر نماز جمعہ کے دوران وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 235 افراد جاں بحق اور 109 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے صحرائے سینا میں العریش کے علاقے میں واقع  مسجد  پر اس وقت حملہ کیا جب نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا، اس دوران چار گاڑیوں میں آئے دہشت گردوں نے نمازیوں پر فائرنگ اور بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 235 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔امدادی اداروں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ مصری ذرائع کے مطابق حملے میں 15 ولابی دہشت گردوں نے حصہ لیا۔