افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ننگرہار میں مقامی پولیس کمانڈر کی برطرفی کے خلاف مظاہرہ جاری تھا کہ اس دوران خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں بچوں سمیت 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد پاکستان اور افغانستان میں بد امنی اور دہشت گردی میں ملوث ہیں۔