پاکستان کے شہر پشاور کے علاقہ حیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمداشرف نور اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے علاقہ حیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمداشرف نور اپنے محافظ سمیت  جاں بحق  ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں صبح 9 بجے ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشرف نور اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے کہ راستے میں زرغونی مسجد کے سامنے موٹر سائیکل پرسوار وہابی خودکش حملہ آور نے ان کی گاڑی کے قریب خود کودھماکے سےاڑالیا۔ حملے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمد اشرف نور اپنے گن مین سمیت جاں بحق اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ سی سی پی او پشاورطاہرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے خودکش حملہ قراردیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس، ریسکیو اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں  اورعمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق شہید ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور کی میت اور زخمی ہونےوالے تمام افراد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ جب کہ  پولیس نے علاقے کو محاصرے  میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔