مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور جب بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی وہ اِس میں ملوث رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا اپنا وژن ہے، نواز شریف نظریات کے معنی کو نہیں سمجھتے، وہ اپنے ذہن کو تبدیل کریں اور ذاتی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور مفاد کی سیاست کی، جب بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی سابق وزیراعظم نواز شریف اِس کا حصہ بنے، جمہوریت کو کسی اور سے نہیں نوازشریف سے خطرہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 نومبر 2017 - 19:36
پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور جب بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی وہ اِس میں ملوث رہے ہیں۔