مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں پیدا ہونے والی شبھانگی سواروپ 22 نومبر 2017 کو ہندوستان کی تاریخ میں پہلی خاتون نیوی پائلٹ بننے میں کامیاب ہو گئیں۔ شبھانگی سواروپ ان 328 کیڈٹ میں سے ایک ہیں، جنہوں نے 22 نومبر کو ریاست کیرلا کی ایژی ملا نیول اکیڈمی سے تربیت مکمل کی۔ پہلی نیوی پائلٹ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد شبھانگی سواروپ جلد ہی ہندوستانی نیوی ایوی ایشن برانچ میں طیارے اڑانے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ شبھانگی سواروپ بھارتی نیوی کی اس آپریشن ٹیم کا حصہ ہوں گی، جو ایئرکرافٹ کے ذریعے کمیونی کیشن اور ہتھیاروں سے متعلق کام کرتی ہے۔ خیال رہے کہ شبھانگی سواروپ کے والد گیان سواروپ بھی نیوی میں کمانڈر ہیں۔ شبھانگی سواروپ نے طیارے اڑانے کی تربیت ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد دکن کے ایئر فورس سینٹر میں حاصل کی۔
اجراء کی تاریخ: 23 نومبر 2017 - 17:14
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں پیدا ہونے والی شبھانگی سواروپ 22 نومبر 2017 کو ہندوستان کی تاریخ میں پہلی خاتون نیوی پائلٹ بننے میں کامیاب ہو گئیں۔