مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر امریکہ کی بدنام زمانہ سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار سعودی عرب کے گرفتار شدہ شہزادوں سے تفتیش کررہی ہے بلیک واٹر سعودی عرب کے کھرب پتی شہزادوں کو الٹا لٹکا کر تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادوں پرامریکی کنٹریکٹرزتشددکرکے تفتیش کررہے ہیں ۔ برطانوی کا کہنا ہے کہ کھرب پتی شہزادہ و لیدبن طلال کوبھی الٹالٹکاکرتشددکانشانہ بنایاگیاہے۔ برطانوی ذرائع کے مطابق فائیواسٹارہوٹل کےباہرسعودی اوراندرامریکی سیکورٹی کمپنی بلیک واٹر کےاہلکارتعینات ہیں،شہزادہ و لید کو رات پونے 3بجے کمرے سے گھسیٹ کرہتھکڑی لگائی گئی۔ ذرائع کے مطابق گرفتارافراد کوعمر بھرسیلوٹ کرنےوالےسعودی اہلکاروں کوجان بوجھ کرذمہ داری نہیں دی گئی، سعودی عرب کے موجودہ اور سابق وزراء اور امراء کوالٹا لٹکا کر تشدد کرکےتفتیش کی جارہی ہے۔ولید بن طلال کومیٹنگ کاکہہ کرمحل بلایاگیاتھا، ولیدکورات پونے3بجےکمرےسےگھسیٹ کرہتھکڑی لگائی گئی، مجرم کےطورپرپوچھ گچھ کی گئی۔ برطانوی اخبار کے مطابق سعودی عرب میں 3ہفتےپہلے11شہزادوں اورسیکڑوں وزراء اور حکام کوگرفتارکیاگیاتھا،گرفتارافرادکےبینک کھاتوں سے194ارب ڈالرضبط کیےجاچکےہیں۔
اجراء کی تاریخ: 23 نومبر 2017 - 11:37
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر امریکہ کی بدنام زمانہ سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار سعودی عرب کے گرفتار شدہ شہزادوں سے تفتیش کررہی ہے بلیک واٹر سعودی عرب کے کھرب پتی شہزادوں کو الٹا لٹکا کر تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔