مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی روس کے شہر سوچی میں روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے روس راونہ ہوگئے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے روس روانہ ہونے سے قبل مہر آباد ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں پائدار امن کے سلسلے میں تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادی خطے میں عدم استحکام اور جنگی جنون کو فروغ دے رہے ہیں۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ خطے میں گذشتہ 6 برس سے دہشت گردی اور بد امنی کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیچھے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا ہاتھ نمایاں ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ عراق اور شام کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف ایران، حزب اللہ لبنان اور بعض دیگر اسلامی مزاحمتی تنظیموں کے علاوہ کسی نے مدد نہیں کی۔ عراقی اور شامی فوج اور عوام نے اپنے ممالک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر روحانی نے کہا کہ امریکہ اسلامی ممالک میں پائدار امن کا خواہاں نہیں ہے اور اس سلسلے میں اسے سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 نومبر 2017 - 12:18
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی روس کے شہر سوچی میں روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے روس راونہ ہوگئے ہیں۔