مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستان اورسعودی عرب کی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں " شہاب 2 " سعودی عرب میں شروع ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شمال مغربی علاقےمیں منعقدکی جانے والی فوجی مشقوں کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں سعودی افواج کے کمانڈر میجرجنرل ظافر بن علی الشہری اور پاکستانی فوج کی سربراہی کرنے والے بریگیڈیئرجنرل محمد عارف نے شرکت کی۔ اس موقع پر سعودی افواج کے کمانڈر نے کہا کہ ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسداد دہشت گردی کے لئے پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ ہو گا، دہشتگردی کےخلاف مؤثر حکمت عملی سے کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی جبکہ دونوں ملکوں کی افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں بھی تعاون جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 نومبر 2017 - 12:15
سعودی عرب میں پاکستان اورسعودی عرب کی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں " شہاب 2 " سعودی عرب میں شروع ہوگئی ہیں۔