آسمان امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم شہادت آج ایران بھر میں مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ سلطان العرب والعجم کے دربارمشہد مقدس میں کئی ملین زائرین لبیک گوئی کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسمان امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم شہادت آج ایران بھر میں مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ  منایا جارہا ہے۔ سلطان العرب والعجم کے دربارمشہد مقدس میں کئی ملین زائرین  لبیک گوئی کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔

علماء ومورخین کابیان ہے کہ حضرت امام رضا علیہ السلام  بتاریخ ۱۱/ ذیقعدہ ۱۵۳ ھ یوم پنجشنبہ بمقام مدینہ منورہ پیدا ہوئے 30 صفر المظفر کو آپ مشہد مقدس میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔

آپ کے والدماجدحضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے لوح محفوظ کے مطابق اورتعیین رسول صلعم کے موافق آپ کو”اسم علی“ سے موسوم فرمایا،آپ آل محمد (ص) کے تیسرے ”علی“ ہیں (3)

آپ کی کنیت ابوالحسن تھی اورآپ کے القاب صابر،زکی،ولی،رضی،وصی تھے اورمشہورترین لقب رضا تھا۔ (4)

علامہ طبرسی تحریرفرماتے ہیں کہ آپ کورضااس لیے کہتے ہیں کہ آسمان وزمین میں خداوعالم ،رسول اکرم اورآئمہ طاہرین،نیزتمام مخالفین وموافقین آپ سے راضی تھے (5)۔

علامہ مجلسی تحریرفرماتے ہیں کہ بزنطی نے حضرت امام محمدتقی علیہ السلام سے لوگوں کی افواہ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ آپ کے والدماجدکولقب رضاسے مامون رشیدنے ملقب کیاتھا آپ نے فرمایاہرگزنہیں یہ لقب خدا و رسول (ص) کی خوشنودی کاجلوہ بردارہے اورخاص بات یہ ہے کہ آپ سے موافق ومخالف دونوں راضی اورخوشنودتھے (6)۔

حضرت امام رضاعلیہ السلام کے بعض ارشادات

حضرت امام رضاعلیہ السلام سے بے شماراحادیث مروی ہیں جن میں سے بعض مندرجہ ذیل ہیں:
۱ ۔ بچوں کے لیے ماں کے دودھ سے بہترکوئی دودھ نہیں ۔
۲ ۔ سرکہ بہترین سالن ہے جس کے گھرمیں سرکہ ہوگاوہ محتاج نہ ہوگا۔
۳ ۔ ہرانارمیں ایک دانہ جنت کاہوتاہے
۴ ۔ منقی صفراکودرست کرتاہے بلغم کودورکرتاہے پٹھوں کومضبوط کرتاہے نفس کوپاکیزہ بناتااوررنج وغم کودورکرتاہے۔
۵ ۔شہدمیں شفاہے ،اگرکوئی شہدہدیہ کرے توواپس نہ کرو۔

۶ ۔ گلاب جنت کے پھولوں کا سردار ہے۔