مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے افریقی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو میزائل پروگرام سے دستبردار کرانے کیلئے اس پر دباؤ بڑھائیں۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے افریقی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹریڈ اینڈ سکیورٹی اجلاس کے دوران کہا کہ تمام اقوام کو شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کا احترام کرنا چاہیے۔انھوں نے افریقی ممالک پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیں تاکہ اسے میزائل پروگرام سے دستبردار کرانے کیلئے دباؤ بڑھایا جاسکے۔ ذرائ کے مطابق جزیرہ نما کوریا میں کشیدگي خود امریکہ پیدا کررہا ہے جبکہ شمالی کوریا پر دنیا سے دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 نومبر 2017 - 16:48
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے افریقی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو میزائل پروگرام سے دستبردار کرانے کیلئے اس پر دباؤ بڑھائیں۔