مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کےمطابق شمالی کوریا کو دہشت گردریاست قراردینے سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق شمالی کوریا کودہشت گردریاست قراردینے سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا سے متعلق خود اعلان کریں گے۔ گزشتہ روزٹرمپ نے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا شمالی کوریا کے ڈکٹیٹرکودنیا کویرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، چینی صدرشی جن پنگ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ شمالی کوریا چین کیلیے بڑاخطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کا اصلی سبب ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 نومبر 2017 - 10:29
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کےمطابق شمالی کوریا کو دہشت گردریاست قراردینے سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔