پاکستان کے علاقہ باجوڑ ایجنسی میں وہابی دہشت گردوں نے پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم دل جاں بحق جب کہ 4 سپاہی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ باجوڑ ایجنسی میں وہابی دہشت گردوں نے پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے  میں پاکستانی فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم دل جاں بحق جب کہ 4 سپاہی زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں وہابی دہشت گردوں نے پاکستانی پوسٹوں پر حملہ کرکے پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم دل کو ہلاک کردیا جب کہ 4 سپاہی زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 8 سے 10 وہابی دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وہابی دہشت گرد حملے کے بعد افغان سرحد کی جانب فرار ہوگئے۔