مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمارحکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کے حوالے سے سلامتی کونسل کی تنقید کو مسترد کر دیا۔ آنگ سان سوچی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سلامتی کونسل کی تنقید میانمار اور بنگلہ دیش کے مابین روہنگیا برادری کو واپس لینے کے موضوع پر جاری مذاکرات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس عالمی ادارے نے روہنگیا کے خلاف جاری فوجی آپریشن فوری طور پر روکنے کا کہا تھا۔ میانمار اور بنگلہ دیش کے مابین آج کل روہنگیا کی واپسی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 9 نومبر 2017 - 13:16
میانمارحکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کے حوالے سے سلامتی کونسل کی تنقید کو مسترد کر دیا۔