قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نےعراقی وزير خآرجہ سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ سعودی عرب کا قطر کے خلاف معاندانہ رویہ جاری ہے سعودی عرب نے خلیج فارس تعاون کونسل کے وجود کو خطرے میں ڈال دیا ہے سعود؛ی عرب علاقائی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نےعراقی وزير خآرجہ سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں  کہا ہے کہ سعودی عرب کا قطر کے خلاف معاندانہ رویہ جاری ہے سعودی عرب اور اس کے تین اتحادی عرب ممالک نے خلیج فارس تعاون کونسل کے وجود کو خطرے میں ڈآل دیا ہے سعود؛ی عرب علاقائی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ دوحہ میں عراقی ہم منصب ابراہیم الجعفری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے سلجھانے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قطر کا محاصرہ کرنے والے 4 عرب ممالک نے انتہائی معاندانہ رویے سے خلیج تعاون کونسل کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے اور تعاون کونسل ٹوٹنے کی صورت میں یہ ہی ممالک ذمہ دار ہوں گے۔اس دوران عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق کسی بھی ملک کے محاصرے یا کسی ملک کی مستقل حکومت کو معزول کرنے کے خلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کو دیگر عرب ممالک کے امور میںم داخلت نہیں کرنی چاہیے۔