مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیب ریفرنسز کے سماعت کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ججز بغض اور عناد سے بھرے ہوئے ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کل پانامہ کیس میں نواز شریف کی نظر ثانی درخواست کو مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ جج صاحبان بغض سے بھرے بیٹھے ہیں اور کل سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں ججز کا غصہ اور بغض ان کے الفاظ میں ڈھل کر سامنے آگیا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سارا بغض، غصہ اور الفاظ تاریخ کا سیاہ باب بنیں گے، پچھلے 70 سال میں جب بھی آمر آئے تو ہماری عدلیہ نے کئی سیاہ باب لکھے ہیں، جب کہ آج کا فیصلہ بھی تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 8 نومبر 2017 - 10:59
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی ججز بغض اور عناد سے بھرے ہوئے ہیں۔