مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں تعینات قطر کے سفیر نے ایرانی اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیر عبداللہیان سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ملاقات میں قطر کے خلاف 4 عرب ممالک کی پابندیوں اور خطے میں سعودی عرب کے جارحانہ اور تسلط پسندانہ عزائم کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی ۔ قطر کے سفیر نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں اشتعال پیدا کررہا ہے اور خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 نومبر 2017 - 16:04
تہران میں تعینات قطر کے سفیر نے ایرانی اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیر عبداللہیان سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔