مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی اور عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شہزادہ منصور بن مقرن بن عبدالعزیز سعودی عرب سے فرار کرنے کا ارادہ رکھتے تھے جس کے ہیلی کاپٹر کوسعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شاہ سلمان کے حکم پر گرا دیا س کے نتیجے میں سعودی شہزادہ منصوربن مقرن سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔ صہیونی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں سعودی شہزادوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری کے پیش نظر شہزادہ منصور بن مقرن سعودی عرب سے فرار کا ارادہ رکھتے تھے اور ان کے ہیلی کاپٹر کو سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے مار گرایا جس کے نتیجے میں شہزادہ منصور بن مقرن سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ سعودی عرب میں 50 کے قریب شہزادوں اور موجودہ و سابق وزراء سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنیھں ریاض کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں نظر بند کردیا گیا قیدیوں میں شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہیں جو دنیا کے دس امیر ترین افراد میں شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 7 نومبر 2017 - 13:09
اسرائیلی اور عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا شہزادہ منصور بن مقرن بن عبدالعزیز سعودی عرب سے فرار کرنے کا ارادہ رکھتے تھے جس کے ہیلی کاپٹر کوسعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شاہ سلمان کے حکم پر گرا دیا س کے نتیجے میں سعودی شہزادہ منصوربن مقرن سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔