مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کی فوج اور انٹیلیجنس اداروں نے سعودی عرب کی طرف سے لبنان کےمستعفی وزیر اعظم سعد حریری کے قتل کی خبرروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے مستعفی وزير اعظم کی قتل کے سازش کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ کے خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے کل سعودی رعب کے دباؤ میں آگر اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔ اس نے اپنا استعفی لبنان کے بجائے سعودی عرب میں پیش کیا ۔جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب خطے کے ممالک میں اپنی مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 نومبر 2017 - 16:56
لبنان کی فوج اور انٹیلیجنس اداروں نے سعودی عرب کی طرف سے لبنان کےمستعفی وزیر اعظم سعد حریری کے قتل کی خبرروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے مستعفی وزير اعظم کی قتل کے سازش کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں ۔