مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے اچانک اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ عرب ذرائع کے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے سعودی ٹی وی پر براہ راست خطاب کے دوران مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔ لبنانی وزیر اعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ایران پر بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں خرابی اورعدم استحکام پیدا کررہا ہے۔لبنانی وزیر اعظم سعد حریری نے حزب اللہ لبنان پر بھی بے بنیاد اور مضحکہ خیز الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ایران عرب ممالک کے امور میں مداخلت کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم کے حزب اللہ اور ایران پر بے بنیاد الزامات امریکی ، سعودی اور اسرائیلی سازش کا حصہ ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 4 نومبر 2017 - 18:37
لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے اچانک اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔