پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اب ٹوٹے گی کیونکہ (ن) لیگ کے بہت سے رہنما ہم سے رابطے میں ہیں،مسلم لیگ(ن) ایک مفاد پرست ٹولہ ہے، سابق نااہل نواز شریف کو پروٹوکول دینا شرمناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اب ٹوٹے گی کیونکہ (ن) لیگ کے بہت سے رہنما ہم سے رابطے میں ہیں،مسلم لیگ(ن) ایک مفاد پرست ٹولہ ہے،  سابق نااہل نواز شریف  کو پروٹوکول دینا شرمناک ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی کیسے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنیوالے کو پروٹوکول دے سکتے ہیں اور کیسے نوازشریف کو پنجاب ہاؤس میں رہائش کی منظوری دے سکتے ہیں، کالے دھن کے تحفظ میں وزیراعظم مددگارہیں عمران خان نے کہا کہ لیگی حکومت کا نوازشریف کو پروٹوکول فراہم کرنا جرم کوخوشنما بنانے کی کوشش ہے‘ نواز شریف کو پروٹوکول دے کر شریفوں کی کرپشن اور سنگین مالی جرائم کوخوشنمابنایاجارہا ہے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے 300؍ ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، نواز شریف کی کرپشن چھپانے میں مدد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کیسے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے کو پروٹوکول دے سکتے ہیں اور کیسے نواز شریف کو پنجاب ہاؤس میں رہائش کی منظوری دے سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے بہت سے رہنما ہم سے رابطے میں ہیں، مسلم لیگ (ن) نے اب ٹوٹنا ہے مسلم لیگ نون ایک مفاد پرست ٹولہ ہے۔