مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جنوری 2017 سے ایک بھی دہشت گرد کا کیس فوجی عدالتوں میں نہیں بھیجا گیا۔ اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا جس میں انہوں نے دہشت گردوں کے کیس فوجی عدالتوں میں نہ بھجوائے جانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جنوری 2017 سے ایک بھی کیس فوجی عدالتوں میں نہیں بھیجا گیا۔پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدہ ہے تاہم کئی ماہ سے ایک بھی کیس فوجی عدالتوں کو نہیں بھجوایا گیا۔ ادھر فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خط پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اب تک فوجی عدالتوں کو بھجوائے گئے کیسوں کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 نومبر 2017 - 11:02
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جنوری 2017 سے ایک بھی دہشت گرد کا کیس فوجی عدالتوں میں نہیں بھیجا گیا۔