مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے مطبوعات اور خبررساں ایجنسیوں کی 23 ویں نمائشگاہ کے ضمن میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کی کسی بھی شق پر دوبارہ مذاکرات نہیں کرےگا۔ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے مشترکہ ایٹمی معاہدے اور ایران کے میزائل سسٹم کے بارے میں دوبارہ مذاکرات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے عملی طور پر مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے اور ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور حفاظت پر یقین رکھتا ہے۔ شمخانی نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی بھی اپنی آٹھ رپورٹوں میں اس بات کی تائید کرچکی ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے اور ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے دائرے میں حرکت کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران ہرگز دوبارہ مذاکرات نہیں کرےگا اور نہ ہی ایران کے دفاعی معاملات قابل مذاکرہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا میزائل نظام مقامی توانائیوں پر استوار ہے اور ایران اپنی ملکی اور قومی دفاعی معاملات پر کسی سے گفتگو نہیں کرےگا کیونکہ یہ امر بین الاقوامی عرف کے خلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے اور دیگر بین الاقوامی معاہدوں کے سلسلے میں امریکہ کی بد عہدی عالمی برادری کے سامنے مزید نمایاں ہوگئی ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 31 اکتوبر 2017 - 15:35
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے مطبوعات اور خبررساں ایجنسیوں کی 23 ویں نمائشگاہ کے ضمن میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کی کسی بھی شق پر دوبارہ مذاکرات نہیں کرےگا۔