مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے جنرل قاسم سلیمانی کے والد کے انتقال پر انھیں تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے اپنے پیغام میں جنرل قاسم سلیمانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنے والد مرحوم کا گرانقدر سرمایہ ہیں آپ حرم اہلبیت علیھم السلام کے دفاع میں گرانقدر خدمات انجام دے کر ایرانی قوم اور مکتب تشییع کو دنیا میں سرافراز اور سربلند کیا ہے۔اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اجراء کی تاریخ: 31 اکتوبر 2017 - 15:09
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے جنرل قاسم سلیمانی کے والد کے انتقال پر انھیں تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔