مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر ممبئی سے نئی دہلی جانے والی مسافر پرواز کے عملے میں اس وقت خوف و ہراس پیدا ہوگيا جب طیارے کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی ملی۔ ہائی جیکنگ کی دھمکی ملنے پر طیارے کو ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق عملے کو طیارے کے بیت الخلا سے خط ملا جس میں کہا گیا تھا کہ جہاز میں 12 ہائی جیکرز اور بم موجود ہے، طیارے کا رخ فوراً آزاد کشمیر کی طرف موڑا جائے ورنہ جہاز کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔ پائلٹ نے طیارے کا رخ فوری طور پر موڑ کر اسے قریب ترین شہر احمد آباد کے ہوائی اڈے پر اتار لیا۔ جہاز میں 122 مسافر اور عملے کے 7 اہلکار سوار تھے اور لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کی تلاشی لی گئی۔ پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل ائرپورٹ حکام کو جہاز میں بم کی موجودگی کے خطرے سے خبردار کردیا تھا۔ہندوستانی حکام کے مطابق افواہ پھیلانے میں ملوث شخص کی شناخت ہوگئی ہے جس کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈال کر ہوائی سفر کرنے پر پابندی لگائی جارہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 اکتوبر 2017 - 14:55
ہندوستان کے شہر ممبئی سے نئی دہلی جانے والی مسافر پرواز کے عملے میں اس وقت خوف و ہراس پیدا ہوگيا جب طیارے کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی ملی۔ ہائی جیکنگ کی دھمکی ملنے پر طیارے کو ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔