ترکی میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 50 سے زائد داعش دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے جو ترکی میں بڑے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 50 سے زائد داعش دہشت گردوں  کو گرفتارکرلیا ہے جو ترکی میں بڑے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ترک سکیورٹی حکام نے داعش کے 50 سے زائد دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے جو ترکی کے یوم جمہوریہ کی تقاریب پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

49    شتبہ افراد کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ 4 کو استنبول سے حراست میں لے کر ان کے قبضے سے دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد ترکی کے 94 ویں قومی دن کے حوالے سے ہونے والی تقاریب کو نشانہ بنانا چاہتےتھے۔ ترکی حکام نے داعش سے تعلق رکھنے والے 55 غیر ملکیوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔