افغانستان کے صوبہ کنڑ کے ڈپٹی گورنر نبی احمدی کو پاکستان کے شہر پشاور سے اغوا کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ کے ڈپٹی گورنر نبی احمدی کو پاکستان کے شہر پشاور سے اغوا کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ کے ڈپٹی گورنر نبی احمدی کو پاکستان کے شہر پشاور سے اغوا کولیا گیا ہے۔ پاکستان میں افغان قونصلرجنرل محمد معین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی احمدی کے رشتہ دار  آج پشاور میں افغان قونصل خانے آئے اور ان کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کیا۔ نبی احمدی علاج کے لئے پشاور آئے تھے اور گزشتہ شام 5 بجے ڈبگری گارڈن میں ایک نجی کلینک میں چیک اپ کے لئے گئے تھے جہاں سے وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔محمد معین کا کہنا ہے کہ لاپتہ ڈپٹی گورنر کے پاس ان کا افغان پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی موجود تھا جب کہ افغان عہدیدار کی گمشدگی سے متعلق پاکستان کی وزارت خارجہ اور دیگر حکام کو اطلاع دے دی گئی ہے۔