اجراء کی تاریخ: 27 اکتوبر 2017 - 12:06

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نائجر کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نائجر کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گيا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل نائجر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے بھی باہمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔