اجراء کی تاریخ: 26 اکتوبر 2017 - 17:09

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان آئندہ ماہ عراق کا دورہ کریں گے جہاں وہ عراق کے وزیر اعظم ، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عراقی صدر سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان آئندہ ماہ عراق کا دورہ کریں گے جہاں وہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی ، پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری اور عراقی صدر فواد معصوم سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران عراق اور سعودی عرب نے مشترکہ کونسل تشکیل دی تھی جس میں امریکی وزير خارجہ ریکس ٹیلرسن بھی شریک تھے۔ اس کونسل میں امریکی وزير خارجہ بھی موجود تھے ۔ سعودی ولیعہد کے دورہ عراق کو مشترکہ کونسل کو مزید مضـوط بنانے کے سلسلے اہم قراردیا جارہا ہے۔