مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی ترکی کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں۔ آج ان کا سعد آباد محل میں سرکاری طور پر استقبال کیا جائے گا ۔ عراق کے وزیر اعظم تہران کے دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات ، علاقائي مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ عراقی وزیر اعظم کا رواں برس میں تہران کا یہ دوسرا سفر ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 اکتوبر 2017 - 09:36
عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی ترکی کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں۔