مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے سکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف مغربی ،عربی اور عبری حمایت یافتہ قرارداد کو ویٹو کردیا ہے جس میں اقوام متحدہ کی کیمیائی ہتھیاروں کے معائنہ کی ٹیم کی مدت میں مزید توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق قرارداد میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کی مدت میں توسیع کی بات کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر ویسلے نیبینزیا نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کی گئی تحقیقات جانبدار ہیں جس کی کسی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی۔ اس قرارداد کی ووٹنگ میں چین اور بولیویہ نے حصہ نہیں لیا۔
اجراء کی تاریخ: 25 اکتوبر 2017 - 18:43
روس نے سکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف مغربی ،عربی اور عبری حمایت یافتہ قرارداد کو ویٹو کردیا ہے جس میں اقوام متحدہ کی کیمیائی ہتھیاروں کے معائنہ کی ٹیم کی مدت میں مزید توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔