افغانستان کے صوبہ غزنی میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غزنی میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق غزنی کی صوبائی پولیس کے سربراہ محمد زمان کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے کے بعد کئی گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپ میں طالبان جانی نقصان کے بعد پسپائی پر مجبور ہو گئے جبکہ یہ حملہ غزنی کے ضلع واغاز میں واقع چیک پوسٹ پر ہوا ور اس حملے میں 4پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوگئے ۔