مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان سے جڑی اپنی سرحدوں پر جوہری ہتھیاروں سے لیس فوجی دستوں کو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہندوستانی حکومت نے پاکستان سے ملنے والے تمام سرحدی علاقوں میں لگی فوج کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔یہ کہا جا رہا ہے کہ ریاست راجستھان ، ریاست جموں کشمیر اور ہندوستانی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں لگی ریگولر آرمی کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 اکتوبر 2017 - 16:42
ہندوستان نے پاکستان سے جڑی اپنی سرحدوں پر جوہری ہتھیاروں سے لیس فوجی دستوں کو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔