روہنگيا مسلمانوں کی مدد کے ليے اقوام متحدہ نے 43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی مالی امداد کا مطالبہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنيوا ميں آج بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل انٹونيو گوٹيرش نے کہا کہ بنگلہ ديش ميں روہنگيا مہاجرين کی صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے۔ اقوام متحدہ نے روہنگيا مسلمانوں کی مدد کے ليے 43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی مالی امداد کا مطالبہ کردیا ہے۔ اقوام متحدہ نے يہ مطالبہ ڈونر ممالک کے جنيوا ميں آج ہونے والی کانفرنس میں کیا اقوام متحدہ کے مطابق  اس امدادی رقوم سے آئندہ برس فروری تک کے ليے روہنگيا مسلمانوں کو بنيادی سہوليات فراہم کی جائيں گی۔