مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 30 نمازی شہید ہوگئے جبکہ افغانستان کے شہر غور میں بھی میں شیعہ مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 32 نمازی شہید ہوگئے ہیں۔ امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کو شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے متاثرہ مساجد کو محاصرے میں لےلیا ہے ۔ کابل اور غور میں خونخوار حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 اکتوبر 2017 - 23:06
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 30 نمازی شہید ہوگئے جبکہ افغانستان کے شہر غور میں بھی میں شیعہ مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 32 نمازی شہید ہوگئے ہیں۔