مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن میں روس کے سفارتخانہ نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی کی طرف سے امریکی امور میں روس کی مداخلت کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ روسی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ روس امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے ۔ روس سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابات میں مداخلت کے سلسلے میں امریکہ کو اپنے قریبی دوستوں پر نظر رکھنی چاہیے جنھوں نے امریکی انتخابات میں اعلانیہ مداخلت کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 اکتوبر 2017 - 13:31
واشنگٹن میں روس کے سفارتخانہ نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی کی طرف سے امریکی امور میں روس کی مداخلت کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔