ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے اپنی ایٹمی سرگرمیوں پر نظرڈالیں ،ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی حمایت صرف اسرائیل کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والوں کو اپنی ایٹمی سرگرمیوں پر نظرڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی حمایت صرف اسرائیل کررہا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ ایران کے بارے میں ہمارے مؤقف میں کوئي تبدیلی نہیں آئی ہے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی صرف اسرائيل حمایت کررہا ہے جبکہ عالمی برادری ایران کے ساتھ ہے۔