اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2017 - 17:20

پرتگال کے شمال مشرق میں آگ لگنے سے درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد پرتگال کے وزیر داخلہ عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پرتگال کے شمال مشرق میں آگ لگنے سے درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد پرتگال کے وزیر داخلہ عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس سال پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ کے نتیجے میں اب تک 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وزیر داخلہ پر امداد رسانی کے عمل میں تاخیر کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد پرتگال کے وزير داخلہ نے استعفی دیدیا ہے۔ ذرائ‏ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں آگ لگنے کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔