پاکستان اورافغانستان میں سرگرم وہابی سرگرم دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کا اہم رکن اور کالعدم جماعت الاحرار کا کمانڈر خالد عمر خراسانی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اورافغانستان میں سرگرم وہابی سرگرم دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کا اہم رکن اور کالعدم جماعت الاحرار کا کمانڈر خالد عمر خراسانی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا۔ پاکستان کے علاقہ مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والا وہابی دہشت گرد خالد عمر خراسانی پاک افغان سرحد پر گزشتہ روز کیے گئے ڈرون حملے میں ہلاک ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق عبدالولی عرف خالد عمر خراسانی وہابی کالعدم تحریک طالبان کا اہم رکن اوروہابی  کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ تھا۔ذرائع کے مطابق خالد عمر خراسانی کی جگہ عمر عثمان خراسانی کو کالعدم جماعت الاحرار کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پکتیا ڈرون حملے میں خالد عمر خراسانی سمیت  10 وہابی دہشت گرد مارے گئے۔