پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب مل ایریا میں سبی روڈ پر پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک اور جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب مل ایریا میں سبی روڈ پر پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک اور جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان وسیم بیگ نے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار اور 1 شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی بھی ہیں جنہیں کوئٹہ کے سول ہسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دھماکے میں زخمی ہونے والے اکثر افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہابی دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو پولیس ٹرک سے ٹکرایا تاہم بعد میں جائے وقوع سے ملنے والے شواہد کے مطابق دھماکہ سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔