پاکستان میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کی طرح پاکستانی فوج کے سربراہ کو بھی معیشت پربات کرنے حق ہے کہ جب کہ اداروں کا ٹکراؤ ریاست کیلئے خطرہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کی طرح  پاکستانی فوج کے سربراہ  کو بھی معیشت پربات کرنے حق ہے کہ جب کہ اداروں کا ٹکراؤ ریاست کیلئے خطرہ ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں آنکھیں چاہیں کہ ہم دیکھ سکیں ہم کس طرف جا رہے ہیں، معیشت سے متعلق بولنے سےنہیں روکنا چاہیے،  پاکستان کے ہر شخص کو حق حاصل ہے کہ پاکستان کی معیشت پر بات کرے، اسی طرح سپہ سالار کو بھی حق ہے کہ معیشت پربات کرے، آرمی چیف کومعیشت کےمعاملے پرغلط فہمی ہے تو حکومت دورکرے، حکومت کو چاہیئے کہ انہیں معیشت پربریفنگ دے، اداروں کا ٹکراؤ ریاست کیلئے خطرہ ہے۔