مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئیٹر بیان میں عدلیہ پر مسلم لیگ کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج مسلم لیگ (ن) نے دوسری مرتبہ عدلیہ پر حملہ کیا۔عمران خان نے احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون نے دوسری بار عدلیہ پر حملہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں وکلا کی ہلڑ بازی کے باعث جج محمد بشیر نے آج کارروائی کیے بغیر ہی سماعت ملتوی کردی جس کےباعث نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
اجراء کی تاریخ: 13 اکتوبر 2017 - 13:45
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدلیہ پر مسلم لیگ کے حملے کیم ذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج مسلم لیگ (ن) نے دوسری مرتبہ عدلیہ پر حملہ کیا۔