پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فقیرمحمد روڈ پرپیش آیا، جہاں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہےجسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔