ترکی کے صدر اردوغان نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ کی کوئي ضرورت نہیں اور نہ ہی ہم امریکہ سے ہتھیار خریدیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ینی شفق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر اردوغان نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ کی کوئي ضرورت نہیں اور نہ ہی ہم امریکہ سے ہتھیار خریدیں گے۔ ترک صدر نے ترکی کے گورنروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انقرہ میں امریکہ کے سفیر کو امریکہ اور ترکی کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کا ذمہ د ار قراردیا ۔ اردوغان نے کہا کہ ہمیں نہ امریکہ کی اور نہ امریکہ کے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ترکی اور امریکہ کے درمیان لفظی چنک شدید ہوگئی ہے اور دونوں ممالک نے ایکدوسرے کے شہریوں کے لئے ویزے معطل کردیئے ہیں۔