امریکہ کی سابق وزیرخارجہ اور سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا سب سے بدترین اور خطرناک صدر قرار دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اینڈپینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سابق وزیرخارجہ اور سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا سب سے بدترین اور خطرناک صدر قرار دیدیا ہے۔ کلنٹن نے صدر ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ خطرناک صدر قرارد دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ اشتعال دلاتے ہیں اور خود بھی اپنے کنٹرول میں نہیں رہتے۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ٹرمپ  دعاوت ، دشمنی اور انتقام کی پالیسی پر گامزن ہے اسے عوام کی کوئی پرواہ نہیں کہ وہ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ 12 اکتوبر کو ایران سے ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے فیصلے سے کانگریس کو آگاہ کریں گے اور ایران کے سلسلے میں امریکہ کی مستقبل کی حکمت عملی کا بھی اعلان کریں گے۔