مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ جوہری معاہدے پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ معاہدہ برقرار رہے گا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کے اس بیان کی مذمت کرتا ہے جس میں کہا گیا کہ ممکن ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اس معاہدے کو ختم کر دیں۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نےامریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے پر امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس، چین، یورپی یونین اور ایران کی طرف سے دستخط کیے گئے ہیں جب کہ معاہدے کو امریکہ بیک جنبش قلم مسترد نہیں کرسکتا یہ بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے سکیورٹی کونسل اور عالمی برادری کی حمایت حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 اکتوبر 2017 - 13:30
چین نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ جوہری معاہدے پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ معاہدہ برقرار رہے گا۔