اجراء کی تاریخ: 9 اکتوبر 2017 - 17:41

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر آمانو نے کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا اور اپنے عہد پر باقی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر یوکیا آمانو نے اٹلی کے شہر روم میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے عالمی اجلاس سے خطاب میں  کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا اور اپنے عہد پر قائم ہے۔ آمانو نے کہا کہ میں یقینی کے ساتھ کہتا ہوں کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔ ذرائع کے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی 8 رپورٹوں میں اس بات کی تائيد کی ہے کہ اریان کا ایٹمی پروگرام پرامن  ہے اور ایران گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والےمشترکہ معاہدے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔